منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

اسکردو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے آپریشنل ہونے کا ناٹم جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسکردو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نئے رن وے کے آپریشنل ہونے کا ناٹم جاری کر دیا گیا جبکہ کل پہلی غیر ملکی پرواز لینڈ کرے گی۔

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے ترجمان نے بتایا کہ افتتاحی پرواز نے 8 بج کر 51 منٹ پر کامیابی سے لینڈ کیا، اسکردو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کل پہلی بین الاقوامی پرواز کو خوش آمدید کہا جائے گا۔

تاریخ میں پہلی بار اسکردو میں بین الاقوامی پروازوں کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ یوم آزادی 14 اگست کے موقع پر قومی ایئر لائن دبئی سے اسکردو پروازوں کا آغاز کرے گی۔

اس سلسلے میں ایئر پورٹ پر انتظامات مکمل کر لیے گئے اور پرواز پر بکنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ پہلی پرواز پر بلند ترین چوٹیوں اور دلکش جھیلوں کے نظارے کروائے جائیں گے۔

اسکردو ایئر پورٹ پر غیر ملکی پروازوں کے آغاز سے قبل سول ایوی ایشن (سی اے اے) نے طیاروں کی ری فیولنگ سہولت مہیا کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں