منگل, ستمبر 10, 2024
اشتہار

1200 کی لکڑی کی کرسی 37 لاکھ روپے میں نیلام

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : ساڑھے 12 سو روپے میں خریدی گئی لکڑی کی کرسی 37 لاکھ روپے سے زائد میں نیلام ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا مطابق کرسی کی مالکن نے برطانوی علاقے برائٹن سے 7 ڈالر یعنی 1237 روپے میں یہ کرسی خریدی تھی جسے آسٹریا کے معروف آرٹسٹ کولومن موسر نے 20 ویں صدی کے اپنے ہاتھوں سے بنایا تھا۔

خاتون کرسی خریدی پر گھر پہنچی تو انہیں کرسی کی اہمیت کا اندازہ ہوا اسی لیے انہوں نے کرسی کی تصاویر کھینچ کر میوزیم اور نایاب و تاریخی اشیاء خریدنے والی کمپنی کو بھیجیں۔

- Advertisement -

خاتون کی بھیجی گئی تصاویر میں میوزیم نے تو کوئی دلچسپی نہیں لی تاہم نایاب اور تاریخی اشیاء خریدنے والی کمپنی نے خاتون کو جواب دیا اور خاتون سے 7 ڈالر کی کرسی 21 ہزار ڈالر یعنی 37 لاکھ روپے سے زائد میں خرید لی۔

کمپنی نے خاتون کو بتایا کہ یہ کرسی 1902 میں کولومن موسر نے اپنے ہاتھوں سے بنائی تھی جو یورپی ملک آسٹریا کے مشہور ڈیزائنر اور آرٹسٹ تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں