مشہور سیریز ’اسٹرینجر تھنگز‘ کی اداکارہ ملی بوبی براؤن نے انڈسٹری میں کم دوستیاں کرنے کے حوالے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس چکا چوند دنیا سے الگ تھلگ رہ کر ہی خوش ہیں۔
19 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ عالمی شہرت حاصل کرنے کے بعد انھیں سپورٹ کرنے والے کافی لوگ ہیں، تاہم انھوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ شوبزنس کی دنیا سے تعلق رکھنے والا ان کا ایک ہی دوست ہے اور وہ ’اسٹرینجر تھنگز‘ کے ساتھ اداکار نوح شناپ ہیں جب کہ ان کے کالج کے بھی کچھ دوست ہیں۔
مقامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ آپ کے ارد گرد اچھے لوگ موجود ہوں جب کہ کسی سے امید لگانا درست نہیں۔
اداکارہ کے مطابق میرے پاس لوگوں کی کافی سپورٹ موجود ہے جب آپ کے پاس ایسے دوست ہیں جو مخلصی کے ساتھ آپ کا خیال رکھتے ہیں تو یہ بہت مددگار ثابت ہوتا ہے، میرے انڈسٹری میں زیادہ دوست نہیں ہیں، بس نوح اور میرے کچھ کالھ کے دوست ہیں۔
ملی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ سوشل میڈیا سے دور ہی رہتی ہیں، ان کی ٹیم اکاؤنٹ کو آپریٹ کرتی ہے جب کہ ان کے فون پر ایپس بھی انسٹال نہیں ہیں کیوں کہ وہ انھیں استعمال کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتیں۔
’اسٹریجنر تھنگ‘ میں الیون کا کردار نبھانے والی اداکارہ ملی براؤن نے کہا کہ وہ اپنی ہٹ نیٹ فلکس سیریز میں اپنا مکمل کرنے کے قریب ہیں۔