پیر, جون 17, 2024
اشتہار

معروف اداکار طلعت حسین کراچی میں انتقال کر گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کے معروف سینیئر اداکار طلعت حسین طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کے بہترین اداکاروں میں سے ایک طلعت حسین آج طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، ان کی فیملی اور آرٹ کونسل کے صدر احمد شاہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

طلعت حسین کے بیٹے اشعر حسین نے بتایا کہ ان کے والد کی نماز جنازہ بعد نماز عصر ہوگی جبکہ ان کی تدفین فیز 8 کے قبرستان میں کی جائے گی۔

- Advertisement -

آرٹ کونسل آف پاکستان کے صدر احمد شاہ نے کہا کہ طلعت حسین بڑے آدمی تھے، انہیں مدتوں یاد رکھا جائیگا، وہ آرٹس کونسل کی گورنر باڈی کے ممبر بھی تھے، ان کے جانے سے بڑا نقصان ہوگیا، وہ لٹریچر، ادب، تاریخ کے طالب علم تھے۔

بیماری

ذرائع نے بتایا کہ طلعت حسین کو دماغی غیر فعالیت کی بیماری ڈیمینشیا کی تشخیص ہوئی تھی، ان کی حالت اتنی زیادہ خراب ہوگئی تھی وہ لوگوں کو پہچاننے سے بھی قاصر تھے۔

سگریٹ نوشی کرنے کی وجہ سے ان کے  پھیپھڑے کمزور ہوچکے تھے، جن میں بار بار پانی بھر جاتا تھا، پھیپھڑوں سے پانی نکالنے کے لیے انہیں متعدد بار اسپتال منتقل کیا گیا۔

 بیماری کے باعث وہ ویل چیئر اور بستر تک محدود ہوچکے تھے، ان کا گھر پر علاج بھی جاری تھا، تاہم گزشتہ دنوں ان کی بیٹی تزین حسین نے اپنے والد کیلئے مداحوں سے دعا کی درخواست کی تھی۔

کیرئیر کی ابتداء

معروف سینیئر اداکار طلعت حسین نے 1970 میں اداکاری شروع کی، لندن سے تعلیم حاصل کرنے والے طلعت حسین نے پاکستان ٹیلی وژن سے اداکاری کا آغاز کیا، انہوں نے برطانوی ٹی وی سمیت بالی ووڈ فلموں میں بھی کام کیا۔

طلعت حسین کی وجہ شہرت فنِ صداکاری تھی، انھوں نے ریڈیو ڈراموں میں صداکاری کی اور بے شمار کمرشل اشتہارات میں بھی صداکاری کی، انھیں 1982 میں پرائڈ آف پرفارمنس اور 2021 میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں