کراچی: معروف اداکار عدنان صدیقی کی بات سن کر علی سکندر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور بے اختیار رو پڑے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام تماشا سیزن 2 میں عدنان صدیقی (بادشاہ) کا اپنی تقریر کے دوران کہنا تھا کہ انسان کے ہاں جب بیٹی پیدا ہوتی ہے تو وہ اصل میں ماں باپ بنتے ہیں اور اولاد کو اپنے ماں باپ کی قدر جب ہوتی ہے جب وہ خود ماں باپ بن جاتے ہیں۔
عدنان صدیقی نے کہا کہ میری دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، جب میں کہیں جاتا ہوں تو بیٹیاں مجھ سے پوچھتی ہیں کہ ابا آپ کب واپس آئیں گے؟۔ بیٹا یہ کہتا ہے کہ ابا کیا لا ئیں گے؟، عدنان صدیقی کی یہ بات سن علی سکندر اپنے جذبات پر قابو رکھ سکے اور بے اختیار رو دیئے۔
اس دوران عدنان صدیقی نے علی سکندر کو گلے لگا کر دلاسہ دیا، انہوں نے کہا کہ ہم یہ جو کام کررہے ہیں اپنے بچوں کے لئے کررہے ہیں۔ جن کی شادیاں نہیں ہوئیں انہیں اس کا علم نہیں ہوگا، لیکن جن کی شادیاں ہو گئی ہیں ان سے پوچھیں کہ ان کے لئے اولاد کیا ہوتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اولاد سے بڑا تحفہ اللہ تعالیٰ کا کوئی نہیں ہوسکتا، عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ میری دعا ہے کہ اللہ پاک ہماری اولادوں اور ہم سب کو آباد رکھے۔