منگل, دسمبر 17, 2024
اشتہار

’آگے بڑھو اور میرا دل جلتا دیکھو‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کردیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرا دل میرا دشمن‘ اور ’تقدیر‘ میں ’رومی‘ کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کی جس میں انہوں نے سوئٹر زیب تن کررکھا ہے اور اس میں ’دل‘ بنا دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’آگے بڑھو میرا دل جلتا دیکھو، اس آگ کے ساتھ جو تم نے میرے ساتھ شروع کی تھی۔‘

علیزے نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

چند روز قبل اداکارہ نے مشرقی لباس میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ میں جمعہ مبارک لکھا تھا۔

علیزے نے اس سے قبل ’تقدیر‘ کے مرکزی کردار سمیع خان (اسد) کے ساتھ سیلفی شیئر کی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

 ’تقدیر‘میں سمیع خان (اسد)، علیزے شاہ (رومی) کا کردار نبھا رہے ہیں۔ جبکہ دیگر کاسٹ میں زین افضل (رومی کے بھائی)، عاصم محمود (رومی کے بھائی)، جاوید شیخ (رومی کے والد)، مریم نور (زونی اسد کی بہن)، عالیہ علی (ماہین)، خالد انعم ( اسد کے والد) ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض محسن طلعت نے انجام دیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں