جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

دانتوں کو برش سے صاف کرنے کا صحیح طریقہ

اشتہار

حیرت انگیز

دانتوں کی صفائی صحت اور خوبصورت مسکراہٹ دونوں کیلئے بے حد ضروری ہے، ویسے تو ہم بچپن سے ہی دانتوں کو صاف رکھنے کیلئے برش کا استعمال کرتے ہیں لیکن برش کو استعمال کرنے صحیح طریقہ کیا ہے اس کا شاید سب کو علم نہیں۔

محققین کے مطابق 10 میں سے صرف ایک شخص دانتوں کی صفائی کے بہترین طریقے کو اپناتا ہے اور لوگ برش کرنے کے صحیح طریقے سے لاعلم ہیں۔

6 illustrated steps depicting how to correctly brush your teeth

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں معروف ڈینٹسٹ ڈاکٹر مدثر حسین نے دانتوں کی صحت اور اس کی دیکھ بھال سے متعلق ناظرین کو مفید مشورے دیئے۔

انہوں نے بتایا کہ دانت برش کرتے وقت اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ دانتوں کی صفائی کے لیے استعمال کیا جانے والا برش زیادہ پرانا نہ ہو اور ہر 3 ماہ بعد برش تبدیل کرلیا جائے۔

اس کے علاوہ دانت صاف کرتے ہوئے برش کو اوپر نیچے رگڑنے کے بجائے 45 ڈگری کے زاویے میں سیدھا کیا جائے اور دانتوں کے تمام حصوں پر برش کیا جائے اس طرح دانتوں میں موجود بیکٹیریا کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ڈاکٹر مدثر حسین نے بتایا کہ برش کرتے ہوئے دانتوں کے درمیان جو خلا ہے اسے لازمی صاف کریں کیونکہ کھانے کے اجزاء ان کے درمیان پھنسے ہوتے ہیں جنہیں صاف کرنا بے حد ضروری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں