پیر, جون 17, 2024
اشتہار

عالمی عدالت کا اسرائیل کو رفح پر حملہ نہ کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی عدالت انصاف کے صدر نواف سلام نے رفح میں انسانی صورتحال کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے اسرائیل کو رفح پر حملہ نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

عالمی عدالت نے جنوبی افریقا کی جانب سے اسرائیل کو رفح پر حملہ سے روکنے کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ 29 دسمبر 2023 کو جنوبی افریقا نےعالمی عدالت انصاف میں درخواست دی تھی جس میں غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام لگایا گیا تھا پھر جنوبی افریقا کی جانب سےنئی درخواست بھی دائرکی گئی تھی جس میں اسرائیل کے رفح آپریشن کو رکوانے کا مطالبہ کیا گیا۔

درخواست میں ترکیہ، مصر اور کولمبیا بھی اسرائیل کے خلاف فریق بن چکے ہیں۔

- Advertisement -

عالمی عدالت نے حملے روکنے اور تحقیقات کا فیصلہ 13-2 کی اکثریت سے سناتے ہوئے حکم دیا کہ غزہ میں نسل کشی  کی تحقیقات کرائی جائیں اور یہ تحقیقات اقوام متحدہ کرے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ اسرائیل کے آپریشن سے 8 لاکھ سے زائد فلسطینی بےگھر ہو چکے ہیں نسل کشی سے متعلق 28 مارچ 2024 کا فیصلہ قابل عمل ہے اور ری وزٹ کی ضرورت نہیں، عالمی عدالت انصاف کے فیصلے باوجود اسرائیل غزہ میں قتل عام کر رہا ہے، اسرائیل غزہ میں انسانی امدادکی رسائی روک رہا ہے ان اقدامات سے عالمی عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہےکہ غزہ میں زمینی حقائق یکسر تبدیل ہوئے۔

فیصلے کے مطابق رفح آپریشن کی وجہ سے زندہ رہنے کی جو چند سہولتیں ہیں وہ بھی تباہ ہو جائیں گی اقوام متحدہ کے مطابق زندہ رہنے کیلئے جو بنیادی سہولتیں ہیں انہیں تباہ کیا جا رہا ہے، غزہ کے بعد رفح میں بھی انسانی صورتحال تباہ کن ہے اسرائیل نے عالمی عدالت کوانسانی حفاظت کےاقدامات کی آگاہی فراہم نہیں کی، مارچ میں عدالتی حکم کےبعدسےرفح میں انسانی صورتحال مزیدخراب ہوئی اور جنوبی افریقہ کی جانب سے جو تشویش کا اظہار کیا گیا وہ درست ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بربریت سے غزہ میں 35 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے اسرائیلی حملوں کی وجہ سے اب تک 80 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں، اسرائیل فوری طورپرغزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرائے اور انسانی حقوق سےمتعلق تحقیقاتی رپورٹ اسرائیل ایک ماہ میں عدالت میں پیش کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں