ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

افغانستان میں اجازت نہ ملنے پر یو این کا طیارہ اسلام آباد میں لینڈ کر گیا

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان میں لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے پر اقوام متحدہ (یو این او) کے طیارے کو پاکستان میں اتار لیا گیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ افغانستان میں یواین او کے طیاروں کو لینڈنگ ‏سے روک دیا گیا ہے۔

یو این او کے طیارے کو افغانستان کےشہر مزارشریف میں لینڈنگ سےروکا گیا۔کپتان نے لینڈنگ کیلئے مزارشریف ‏میں ایئرپورٹ حکام سے رابطہ کیا تاہم حکام نےلینڈنگ کی اجازت نہیں دی۔

ذرائع نے بتایا کہ افغانستان میں لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے پر کپتان جہاز کو اسلام آباد لے آیا اور پاکستانی ‏ایئرپورٹ حکام کی جانب سے طیارےکولینڈنگ کی اجازت دے دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یو این طیارے کے پائلٹ سمیت عملے کے ارکان کو اسلام آباد کے ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں گزشتہ 20سال سے موجود امریکی افواج بالآخر واپس چلی گئی ہیں اور امریکی صدر ‏جو بائیڈن نے افغانستان میں جنگ کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔

جوبائیڈن نے کہا کہ افغانستان میں ہماری 20سالہ موجودگی کا اختتام ہوگیا ہے، ایک لاکھ 20ہزار سے زائد امریکی، ‏اتحادیوں بشمول افغانیوں کا انخلا کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی تاریخ کا سب سے بڑا فضائی انخلا مکمل کیا گیا، کل امریکی عوام سے خطاب کروں گا، ‏عالمی برادری طالبان سے معاہدوں کی پاسداری کی توقع رکھتی ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں