پیر, جون 17, 2024
اشتہار

اس سبزی کا بیج کسی ڈرائی فروٹ سے کم نہیں

اشتہار

حیرت انگیز

کھانا پکانے کے دوران اکثر بہت سی سبزیوں کے بیج بیکار سمجھ کر پھینک دیئے جاتے ہیں، لیکن اگر آپ کو ان کی افادیت اور اہمیت کا اندازہ ہوجائے تو اس قسم کے بیج کبھی ضائع نہیں کریں گے۔

بہت سی سبزیاں ایسی ہیں جن کے بیج غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔ ان میں ایک سبزی ایسی بھی ہے جس کے بیج بہت ذائقہ دار ہوتے ہیں کیونکہ یہ بیج بھی کسی ڈرائی فروٹ سے کم نہیں ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر آپ اس سبزی کے بیجوں کے فوائد سے واقف ہوجائیں گے تو کاجو اور بادام کو بھول جائیں گے۔

- Advertisement -

Benefits

جی ہاں ! جس کی بات کی جارہی ہے وہ کدو کی سبزی ہے کیونکہ اس کے بیج ملٹی وٹامنز اور غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں، یہ صحت کے لیے انتہائی غذائیت سے بھرپور ہے اور یہ کسی بھی خشک میوہ سے الگ نہیں ہے۔

بھارتی ڈاکٹر انکت نام دیو نے بتایا ہے کہ کدو کے بیج صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہیں اس کے استعمال سے لوگوں کی صحت پر بھی مثبت اثر دیکھنے میں آرہا ہے۔

سبزی کا بیج

بیجوں میں غذائی اجزاء کی مقدار

ان کا کہنا ہے کہ اگر ہم صرف کدو کے بیجوں کی بات کریں تو کدو کے بیجوں میں بہت سے غذائی اجزاء جیسے آئرن، زنک، میگنیشیم، فاسفیٹ قدرتی طور پر بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

Pumpkin Seeds

ڈاکٹر انکت نام دیو کا کہنا ہے کہ کدو کے یہ بیج کیلوریز میں بہت کم ہوتے ہیں، اس لیے ذیابیطس کے مریض بھی اسے کھا سکتے ہیں، اس میں موجود ٹریس منرلز اور عناصر روزمرہ کی توانائی کی ضرورت کو بھی پورا کر سکتے ہیں۔ پرانے زمانے میں لوگ کدو کے بیجوں کو کڑاہی میں بھوننے کے بعد کھاتے تھے۔

ایک دن میں کتنے بیج کھانے چاہئیں؟

انہوں نے بتایا کہ کدو کے بیجوں کو روزانہ کی بنیاد پر خشک میوہ کے طور پر روزانہ 10 گرام تک آسانی سے کھایا جاسکتا ہے اس سے جسم توانا رہے گا، انرجی لیول نیچے نہیں جائے گا، خواتین کے بالوں کی صحت، وزن میں کمی، جسم کی تھکاوٹ اور بے چینی وغیرہ سے چھٹکارہ ملے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں