ڈیوڈ وارنر اس وقت میدان میں غصے میں آگئے جب ان کی جانب سے چیلنج کیا گیا فیلڈ امپائر کو فیصلہ ڈی آر ایس نے درست ثابت کردیا۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان میچ جاری تھا، ہدف کے تعاقب میں اوپنر ڈیوڈ وارنر 11 رنز پر کھیل رہے تھے کہ وہ مخالف بولر مدوشانکا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
کینگرو بیٹر نے امپائر کے فیصلے کو فوری طور پر چیلنج کیا مگر ڈی آر ایس میں گیند وکٹ کو لگتی دکھائی دی جبکہ وارنر کو یقین تھا کہ گیند لیگ اسٹمپ کی طرف جارہی ہے۔
View this post on Instagram
آسٹریلوی بیٹر نے جیسے ہی ڈی آر ایس اور ہاک آئی کے ذریعے آنے والا فیصلہ اپنے خلاف دیکھا تو وہ چیخنے لگے اور انھوں نے اپنا بلا زور سے پیڈ پر بھی مارا اس کے بعد وہ گراؤنڈ سے چلے گئے۔
Warner gets angry from umpire decision ..
He wast not happy after declare out😮#AUSvsSL #AUSvSL pic.twitter.com/0zU59oV4tM— M U D A S I R 👑 (@Mudassi71419666) October 16, 2023
واضح رہے کہ اس سے قبل جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں اسٹیون اسمتھ کو بھی متنازع طور پر ڈی آر ایس کے تحت آؤٹ قرار دیا گیا تھا جو آسٹریلوی بیٹر کے لیے بہت حیران کن تھا۔
اب ورلڈکپ کے موجودہ ایونٹ میں کسی آسٹریلوی بیٹر کے ساتھ دوسری بار ایسا ہوا ہے کہ وہ متنازع طور پر ڈی آر ایس کا شکار بنا ہے۔