شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ وشما فاطمہ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وشما فاطمہ نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سفید ہائی نیک اور کوٹ پینٹ پہنے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
وشما فاطمہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ BBN..Be back never!!
اداکارہ نے کشمیر ڈائریز، ٹریول اور ٹورازم کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
وشما فاطمہ کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد ہزاروں میں ہے اور وہ سوشل میڈیا پر گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
گزشتہ دنوں بھی اداکارہ نے ہانیہ عامر کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی جسے مداحوں کی جانب سراہا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں وشما فاطمہ اریب (زاویار نعمان) کی منگیتر کا کردار نبھا رہی ہیں۔
ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں وہاج علی (سعد)، ہانیہ عامر (ماہیر)، زاویار نعمان (اریب)، شہود علوی، سلمیٰ حسن، سبینہ سید، نور الحسن، رابعہ کلثوم، جاوید شیخ، انجلین ملک، وشما فاطمہ، عائشہ مرزا، امبر خان، شاہین خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
ڈرامے کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں۔