جمعہ, دسمبر 20, 2024
اشتہار

کمفرٹ زون : خود کو خوف کے خول سے کیسے نکالا جائے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بعض لوگ اپنی زندگی میں یکسانیت پر زیادہ زور دیتے ہیں جیسا کہ جو جیسا چل رہا ہے اسے ایسے ہی چلنے دیا جائے کیونکہ انہیں خوف ہوتا ہے کہ اگر انہوں نے اس کو تبدیل کرنے یا چھوڑنے کی کوشش کی تو شاید آنے والا وقت اس سے بھی زیادہ مشکل نہ ہوجائے۔

یہی خوف انسان کو ’کمفرٹ زون‘ میں مبتلا کردیتا ہے، دراصل کمفرٹ زون ایک نفسیاتی مسئلہ ہے جس میں رہنے والا شخص ’جیسا ہے ٹھیک ہے‘ کی کیفیت میں ہوتا ہے وہ کچھ نیا نہیں کرنا چاہتا اور یہی چیز ماہرین کے نزدیک منفی ہے کیونکہ اس سے زندگی جمود کا شکار ہوجاتی ہے۔

اس حوالے سے سیدتی میگزین میں اس موضوع پر تفصیلی طور پر بیان کیا گیا ہے، اس مضمون میں اس کیفیت سے نکلنے کیلئے طریقے آسان الفاظ میں بتائے گئے ہیں۔

- Advertisement -

اس ’دائرے‘میں رہنے والے لوگوں کا عموماً باہر چلنے والی سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں ہوتا اور اگر وہ ان کی طرف جانا بھی چاہیں تو کوئی چیز روکے رکھتی ہے۔

ہیومن ڈویلپمنٹ کی ماہر ڈاکٹر ہیبا علی کمفرٹ زون سے نکلنے پر زور دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ اس سے زندگی میں بہتری آتی ہے۔

کیسے نکلا جائے؟
اس سے نکلنا کچھ لوگوں کے لیے آسان نہیں ہوتا ایک انجانا سا خوف ان کا دامن تھامے رکھتا ہے۔
ایسی صورت میں بہترین طریقہ یہ ہے کہ کاغذ پر اپنی زندگی کا ایک دائرہ بنایا جائے۔ اس کے اندر اپنے آرام کی وجوہات لکھی جائیں اور اس سے باہر وہ کام لکھے جائیں جو آپ کرسکتے ہیں لیکن ان سے مشکلات سے دوچار ہونے کا اندیشہ ہے اگر لگے کہ کوئی چیز روک رہی ہے تو وہ ہے خوف۔

Learn Something New: The Whys and Hows of Learning New Things Every Day

کچھ نیا سیکھیں
اس سے نکلنے کا پہلا قدم یہ ہے کہ کچھ نیا سیکھنے کی کوشش کریں۔ ایسی کئی چیزیں ویب سائٹس اور یوٹیوب پر دستیاب ہیں جیسا کہ نئی زبان سیکھنا یا بولنے کی مہارتیں وغیرہ، ان سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اسی طرح کچھ عملی نئے کام بھی سیکھے جاسکتے ہیں اور چھٹیوں میں کسی انجان جگہ پر بھی جایا جا سکتا ہے۔

دوسروں کے کام آئیں
اس کے لیے بہترین عمل یہ بھی ہے کہ آغاز اپنے اردگرد سے کریں، پڑوس میں بوڑھوں یا بچوں کی مدد کریں۔ اسی طرح اپنے علاقے کو صاف رکھنے کے حوالے سے بھی اقدامات میں حصہ لے سکتے ہیں۔

لوگوں کے سامنے کھل کر بولنا
یہ خاصا مشکل کام سمجھا جاتا ہے اسی لیے زیادہ تر لوگ اس سے ڈرتے ہیں، اگر آپ کے ساتھ بھی ایسا ہے تو اس کو توڑنے کا راستہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں سے بات چیت کریں۔ آپ کے اعتماد میں خودبخود اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔

آہستہ آہستہ
کمفرٹ زون سے بیک جنبش نکلنا مشکل ہوتا ہے اس لیے آہستگی سے آغاز کریں اور آگے بڑھتے جائیں اس کے بعد بڑے قدم اٹھا سکتے ہیں اور جلد ہی آپ اپنی سستی کو پیچھے چھوڑ دیں گے اور ڈر بھی دور ہوتا جائے گا۔

3 Ways Focus Will Help You Succeed in Life - Addicted 2 Success

اندرونی بہانوں کا جواب دیں
کمفرٹ زون سے نکلنے کے موقع پر کچھ بہانے انسان کے اندر سے دامن تھام لیتے ہیں جیسا کہ ’کہیں ایسا نہ ہو جائے کہیں ویسا نہ ہو جائے۔‘ ان کے جواب میں ’نہیں‘ کہنا بہتر ہو سکتا ہے۔

دل شکن ہونا چھوڑ دیں
کئی مرتبہ ایسی باتیں سامنے آتی ہیں جو بندے کے اعتماد میں کمی کا باعث بنتی ہیں جیسے کہ کسی غلطی پر لوگوں کا ہنسنا۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو بجائے اس سے بچنے کے خود پر ہنسنا سیکھیں۔

سیروتفریح پر توجہ دیں
یہ ایک ایسا میدان ہے جو کمفرٹ زون سے نکلنے کے لیے خصوصی مددگار ہوتا ہے اس لیے ماہرین سیروتفریح پر زور دیتے ہیں۔

پیشہ ورانہ زندگی
کمفرٹ زون ملازمتوں میں بھی ہوتے ہیں۔ اکثر ایک ساتھ بھرتی ہونے والے افراد میں سے کچھ لوگ آگے نکل جاتے ہیں جبکہ کچھ وہیں رہ جاتے ہیں۔ اس کی وجوہات میں بھی ’جو ہے ٹھیک ہے‘کی سوچ شامل ہوتی ہے۔

اس لیے اپنے کام سے متعلق بھی نئی چیزیں سیکھنے کی کوشش کریں اور ہمیشہ یہی سوچیں کہ ابھی بہت کچھ ہونا باقی ہے، جس روز یہ محسوس ہو کہ’جو ہے ٹھیک ہے‘تو سمجھیں آپ کا راستہ رک گیا ہے۔ اسی طرح کمفرٹ زون کاروبار میں بھی ہوتا ہے جو ظاہر ہے کاروبار کو آگے بڑھنے سے روکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں