ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

خاتون نے پولیس اسٹیشن کو تالا لگا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں خاتون کی جانب سے پولیس اسٹیشن کو تالا لگانے کی تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع وشاکھا پٹنم کی رہائشی گوتمی نے حال ہی میں ایک امارٹمنٹ میں 15 لاکھ روپے فلیٹ خریدا۔ خاتون نے اس کیلیے 5 لاکھ روپے ایڈوانس اور کچھ اقساط بھی ادا کیں۔

تاہم مالک مکان نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ گوتمی نے اسے کوئی رقم نہیں دی، گھر سے سامنا اٹھا کر بیچ سڑک پر پھینک دیا۔ خاتون نے معاملے میں انصاف کیلیے پندورتی پولیس اسٹیشن سے رجوع کیا اور مالک مکان کے خلاف شکایت درج کروائی۔

- Advertisement -

کئی دن گزرنے اور گوتمی کے بار بار چکر لگانے کے باوجود جب معاملے میں پولیس کی جانب سے کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی گئی تو خاتون گھر سے تالا لے کر تھانے کے مرکزی دروازے پر لگا دیا۔

خاتون کی جانب سے تالا لگانے کی تصویر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر گردش کر رہی ہے۔

خاتون نے مدد نہ کرنے پر پولیس اسٹیشن کو تالا لگا دیا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں