بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

شریف خاندان کی شوگر ملز کا خام مال استعمال میں لانے کی اجازت کی استدعا مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے شریف خاندان کی چودھری شوگر ملز کا خام مال استعمال میں لانے کی اجازت دینے کی استدعا مسترد کر دی۔

تفصیلات چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے چودھری شوگر ملز کی درخواست پر سماعت کی، چودھری شوگر ملز کے وکیل نے بتایا کہ شریف خاندان کی تین شوگر ملز کے بارے میں معاملہ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔

وکیل کے مطابق چودھری شوگر ملز کا معاملہ دیگر دو شوگر ملز سے مختلف ہے، چودھری شوگر ملز کی مشینری میں پڑے خام مال کو استعمال کرنے کی اجازت دی جائے، جس سے کمپنی بڑے مالی نقصان سے بچ سکتی ہے۔

عدالت نے خام مال کو استعمال کرنے کی استدعا مسترد کر دی اور شریف خاندان کی شوگر ملز کے معاملے پر مزید کارروائی 24 اپریل تک ملتوی کر دی۔

دو رکنی بنچ نے قرار دیا کہ آئندہ تاریخ سے شوگر ملز منتقلی کے بارے میں درخواستوں پر سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔


مزید پڑھیں : ہائیکورٹ کا شریف خاندان کی 2 شوگر ملز کو سیل کرنے کا حکم


یاد رہے کہ گذشتہ ماہ کے آغاز میں لاہور ہائیکورٹ نے شریف فیملی کی حسیب وقاص اور چوہدری شوگر ملز کو سیل کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے شریف خاندان کی تینوں شوگر ملزکو کرشنگ سے روک دیا تھا، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے وکیل کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر کرشنگ ہوئی تو ذمے داری آپ پر عائد ہوگی۔

واضح رہے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر الزام ہے کہ انہوں نے قوائد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نئی شوگر ملوں کے قیام پر پابندی کے باوجود تین نئی شوگر ملز قائم کی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں