کراچی: آئندہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین سے چار روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔جبکہ کشمیر ،گلگت بلتستان،خیبر پختونخواہ،شمالی بلوچستان،اسلام آباد اور پنجاب میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔
آئندہ دو سے تین روز کے دوران خیبر پختونخواہ،پنجاب کے میدانی اور صوبہ سندھ کے بالائی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کی پیشگوئی۔آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی09ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کوئٹہ میں منفی07،گوپس،ہنزہ،استور،کالام ،سکردو میں منفی 05،گلگت ،دالبندین میں منفی04،دیر،راولاکوٹ منفی03،مری،درویش،میر کھانی منفی02،مالم جبہ ،چترال،لوئر دیر منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا۔تاہم کشمیر میں ایک دو مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔آج ملک کے مختلف شہروں میں ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرات اسلام آباد میں03،مری منفی 02، لاہور04، مظفرآباد02، کراچی10،گلگت منفی04،پشاور03،فیصل آباد05،کوئٹہ منفی07،ملتان06،سکردو منفی05اور حیدرآباد میں 08درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔