اسلام آباد : آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات میں افغان صدر نے ضرب عضب آپریشن کامیابیوں کا اعتراف کیا، آرمی چیف نے افغانستان میں امن و استحکام کے لیے جاری بھرپور حمایت کا یقین دلاتے ہوئے اسٹریٹیجک تعلقات پر زور دیا۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغان صدر اشرف غنی نے ملاقات کی،ملاقات میں افغانستان میں سلامتی کی صورتحال اورعلاقائی امن کے عمل کے حوالےسے توجہ مرکوز کی گئی۔
افغان صدر نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دہشت گردی کے مشترکہ خطرے کو ختم کرنے کے لئےمل کر کام کرنے کا عزم کیا۔
ملاقات میں افغان صدر نے صدر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی طرف سے حاصل کامیابیوں کا اعتراف کیا، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغانستان میں امن اور استحکام کے لئے انٹیلی جنس شیئرنگ، آپریشنل ہم آہنگی اور مفاہمت کے عمل کے لئے افغان صدر کو جاری بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ہم باہمی مفاد اور احترام کی بنیاد پر افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے مصروف عمل ہیں۔
آرمی چیف نے دونوں برادر ملکوں کی سلامتی اور خوشحالی میں پائیدار اضافے کے لیے سٹریٹجک تعلقات پر زور دیا، دو طرفہ ملاقات میں اعتماد سازی کے اقدامات شروع کرنے کی ضرورت پاک افغان سیکیورٹی تعاون بڑھانے کی طرف سے باہمی تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا۔