ابو ظہبی: نیوزی لینڈ آج پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچ کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچیں روز جیت یا ڈرا کی اُمید لئے میدان میں اترے گی۔ دوسری جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جیت صرف ایک وکٹوں کی دوری پر ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہو نے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے کیویز کے خلاف ایک بڑا حدف دیا گیا ہے، جس کے تعاقب میں آج پانچویں روز کیویز کے کھلاڑی 174رنز8کھیلاڑی آوٹ سے دوسری اننگزکا دوبارہ آغاز کرے گئے۔
ابوظہبی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کی جیت صرف ایک وکٹوں کی دوری پر ہے اورشاہینوں نےکینگروزکی طرح کیویزکوبھی جکڑ لیا ہے۔
دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق ایک اورریکارڈ بنانے کیلئے بے تاب ہیں اور وہ عمران خان اورجاوید میانداد کاریکارڈٹوٹنےکا مکان پیدا ہو گیا ہے ۔اگر پاکستانی ٹیم کیویز کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دیدتی ہے تو مصباح ،عمران خان اور جاوید میاندادکاریکارڈتوڑکرپاکستان کے کامیاب ترین کپتان بن جائیں گے۔