جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ابیولا وائرس جلد بَدیر پاکستان پہنچ جائے گا،عالمی ادارہ صحت

اشتہار

حیرت انگیز

نیو یارک : عالمی ادارہ صحت کے پاکستان کے لئے نمائندے مشیل تھیرن نے خبردار کیا ہے ابیولا وائرس جلد یا بَدیر پاکستان پہنچ جائے گا، جس کے بعد وائرس پر قابو پانا مشکل ہوگا۔

عالمی ادارہ صحت کے نمائندے مشیل تھیرن نے غیرملکی خبر ایجنسی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ابیولا وائرس تیزی سے مختلف ملکوں میں پھیل رہا ہے اورجلد یا بدیرپاکستان میں بھی ابیولا وائرس پہنچ سکتا ہے، اگر وائرس پھیل گیا تواس پر قابو پانا مشکل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ابیولا سے نمٹنے کے لئے زیادہ وقت نہیں، پاکستان کو حفاظتی اقدامات ایک مہینے میں مکمل کرنا ہوں گے، اس مرض کے بارے میں ایئرپورٹس پر تعینات عملے اور عوام کو آگاہی دینا مرض سے بچاؤ کے لئے سب بڑا ہتھیار ہے۔

ایبولا کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی مہم فوری طور پر شروع کرنا چاہئیے۔

ایبولا نامی بیماری خون کے ذریعے ، جسمانی رطوبت اور بالواسطہ طور پر آلودہ فضا سے پھیلتی ہے، دنیا بھر میں اب تک ایبولا وائرس سے چار ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن کی بڑی تعداد کا تعلق مغربی افریقہ سے ہے۔

ایبولا وائرس فروری میں گنی سے پھیلنا شروع ہوا تھا، ابیولا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں گنی، سیرالیون اورلائبریا شامل ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں