کراچی : احتساب عدالت نےڈاکٹرعاصم کو اپنےخرچ پرعلاج کرانیکی اجازت دیدی۔۔ سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت کے دوران حتمی جے آ ئی ٹی پیش نہ کرنے اور ناقص کارکردگی پرعدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔
احتساب عدالت کراچی نےڈاکٹرعاصم کوطبی سہولیات فراہم کرنیکی درخواست پرفیصلہ سنادیا، احتساب عدالت نےڈاکٹرعاصم کواپنےخرچ پرعلاج کرانیکی اجازت دیدی۔
دوران سماعت وکیل صفائی نےاپنےدلائل میں کہاکہ ڈاکٹر عاصم ذہنی طور پرکمزورہورہےہیں،وکیل صفائی نے کہا ڈاکٹرعاصم کو میڈیکل بورڈ نے فزیو تھراپی کی تجویز دی ہے جس پرعدالت نے ریمارکس دیئےکہ ڈاکٹرزکامعائنہ کرنیوالابورڈ مریض کی خواہش کے مطابق علاج فراہم کرے۔
ڈاکٹرعاصم نےدہشت گردوں کے علاج کے مقدمےمیں ضمانت کی درخواست بھی دائر کردی جس انسداددہشتگردی عدالت نےاٹھارہ اپریل کیلئے پراسیکیوٹراوردیگر کونوٹسز جاری کردیئے۔
کراچی کی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے حتمی جے آئی ٹی پیش نہ کرنےاورناقص کارکردگی پر برہمی کااظہار کیا۔
عدالت نےملزم منصورکےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے تاہم وکیل صفائی نےبتایاکہ ملزم رینجرزکی تحویل میں ہے، تفتیشی افسرکاکہنا تھاکہ وہ بیماری کے باعث ملزمان کو گرفتار نہ کرسکا بعد میں سماعت دو مئی تک ملتوی کردی گئی۔