بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

اداکارہ ثنا نے بھارتی ڈرامہ سیریل میں کام کرنے سے معذرت کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اداکارہ ثنا نواز نے بھارتی ڈرامہ سیریل میں کام کرنے سے معذرت کرلی۔

اطلاعات کے مطابق فلم اسٹار ثنا کو بھارت میں بننے والی نئی ڈرامہ سیریل میں مرکزی کردار کے لیے پیش کش کی گئی تھی جس کے لیے انھیں ایک پُرکشش معاوضہ کی آفر ہوئی تھی لیکن اداکارہ نے سیریل میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

پاکستانی اداکارہ نے آفر کو رد کرتے ہوئے اس کی وجہ بیان کی کہ ان بیٹا بہت چھوٹا ہے جسے پوری توجہ کی ضرورت ہے ، انہوں نے ایک اور وجہ بتائی کہ پاکستان میں ان کے متعدد ڈرامہ سیریلز زیر تکمیل ہیں جس وجہ سے وہ کسی اور پروجیکٹ پر کام نہیں کرسکتی ہوں۔

واضح رہے کہ  ایک سے قبل پاکستان ڈرانہ انڈسٹری کی اداکارہ فاطمہ آفیندی بھی بھارتی فلم میں کام کرنے سے انکار کرچکی ہیں ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں