اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امورکو بتایا گیا ہے کہ وزارتِ خزانہ نے اراکین پارلیمنٹ کے لیے فیول الاونس دس روپے فی کلو میٹر سے بڑھانے کی تجویز مسترد کردی ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین میاں منان کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں چھ روپے کمی کا فیصلہ کیا ہےجس کے بعد یکم فروری سے پیٹرول اٹہتر روپے سے بہتر روپے ہوجائے گا۔
- Advertisement -
اجلاس میں بتایا گیا کہ تیس جون دو ہزارپندرہ سے اراکین کو ملنے والے سفری واؤچرزختم کر دیے جائیں گے۔
یکم جولائی سے اراکین کے اکاونٹ میں ماہانہ ایک لاکھ منتقل ہو جائیں گے جس کے بعد اراکین اسمبلی اپنی مرضی سے جہاز اورٹرین سے سفر کرسکیں گے۔