لاہور: قوالی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ استاد سلامت علیخاں کو ہم سے بچھڑے تینتیس برس بیت گئے مگر ان کالگایا ہر سر آج بھی زندہ ہے۔
حضرت امیر خسروکی ایجاد کردہ قوالی نے موسیقی کے سمندر میں جہاں عروج زوال کی بہت سی منازل طے کیں وہیں استاد سلامت علیخاں جیسے گوئیے اس پاکیزہ فن کی معراج کو چھو کر ہمیشہ ہمیشہ کیلئے امر ہوگئے۔
لیجنڈری استاد سلامت علیخاں جس طرح اپنا لگایا ایک ایک سر جہان موسیقی کو سونپ کر منون مٹی تلے چلے گئے وہیں انہوں نے اپنے تمام بچوں کو بھی یہ وصیت کی کہ آخری دم تک قوالی کے ذریعے خدا اور رسول اللہ ﷺ کی شان بیان کرتے رہنا اور پھر بخشی سلامت قوالی گروپ نے اپنے عظیم باپ کی وصیت پرعمل کرتے ہوئے یہ بیڑہ اٹھایا بی جے ایس قوالی گروپ استاد سلامت علیخاں کی تقلید کرتے ہوئے آج پوری د نیا میں حضرت امیرخسروکی قوالی نہ صرف بطور پیغام پہنچارہا ہے بلکہ اس قوالی کو جدید تقاضوں سے بھی روشناس کروانے کے کامیاب تجربات بھی کررہا ہے ۔