جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

اسرائیلی طیاروں کی غزہ میں بمباری

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ: اسرائیلی جنگی طیاروں نے بمباری کرکے غزہ میں متعدد عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے، اسرائیل کے مطابق یہ حملہ غزہ سے فائر ہونے والے راکٹوں کے ردعمل میں کیا گیا۔

فلسطینی سیکیورٹی ذرائعے کے مطابق حملے میں حماس کے مسلح ونگ عزالدین القسم کی ٹریننگ بیس کو نشانہ بنایا گیا ہے لیکن کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

- Advertisement -

فلسطینی ذرائع کے مطابق تین حملے غزہ میں کئے گئے ہیں جبکہ ایک حملہ جنوبی شہرخان یونس میں کیا گیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق صرف تین حملے کئے گئے ہیں۔ حملوں کی جگہ کی نشاندہی نہیں کی گئی۔

اسرائیلی ترجمان نے مزید کہا کہ گزشتہ روز غزہ کی جانب سے اسرائیل کے جنوبی شہر’اشکیلون‘ اور’نیتیوت‘ میں راکٹ حملے کئے گئے ہیں جن میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان دو راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیل کی فضائی افواج نے حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں