جمعہ, جنوری 31, 2025
اشتہار

اسلام آباد: شیخ رشید کی جان کوخطرہ ہے، وزارت داخلہ

اشتہار

حیرت انگیز

وزارت داخلہ نے نے خبر دار کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے رکن قومی اسمبلی شیخ رشید کی جان کو خطرہ ہے۔

وزارت داخلہ نے نے خبر دار کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے رکن قومی اسمبلی شیخ رشید کی جان کو خطرہ ہے۔وزارت داخلہ نے اسلام آباد اور راولپنڈی پولیس کو خبر دار کیا ہے کہ شیخ رشید پر حملے کے لیے تحریک طالبان نے ٹاسک دے دیا ہے، وزارت داخلہ نے شیخ رشید کو خصوصی سیکیورٹی فراہم کرنے کا احکامات جاری کیے ہیں ۔

وزارت داخلہ نے لال حویلی پربھی سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے شیخ رشید کو فون کرکے طالبان کی جانب سے دھمکیوں پر مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، شیخ رشید نے گذشتہ رات ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ ان کو دھمکی آمیر فون کالز اور پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔
   

اہم ترین

مزید خبریں