اسلام آباد :وزیراعظم محمد نواز شریف نے پمز میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈاکٹر شاہد نواز کے علاج کےلئے خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیدیا ہے وزارت داخلہ اور متعلقہ اداروں کو اہم اور حساس مقامات بالخصوص سکولوں اور ہسپتالوں کی سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈاکٹر شاہد نواز کے علاج کےلئے خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔
وزیراعظم ہاﺅس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے وزارت داخلہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ وفاقی دارالحکومت کے اہم اور حساس مقامات بالخصوص سکولوں اور ہسپتالوں کی سیکورٹی سخت کریں تاکہ مستقبل میں پمز کے شعبہ امراض قلب کے سربراہ ڈاکٹر شاہد نواز کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے طرز کے واقعات سے بچا جاسکے۔
وزیراعظم نے زخمی ڈاکٹر شاہد نواز کے علاج معالجہ کےلئے خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا۔انہوں نے ڈاکٹر شاہد نواز کی مکمل صحت یابی کی دعا بھی کی۔