پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

اسلام آباد :صدر ممنون حسین سے وزیرِاعظم نواز شریف کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: صدر ممنون حسین سے وزیرِاعظم نواز شریف کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں صدر ممنون حسین اور وزیرِاعظم نواز شریف نے سزائے موت کے قیدیوں کی رحم کی اپیل سے متعلق تبادلہ خیال کیا ہے جبکہ وزیرِ داخلہ چوہدری نثار نے بھی وزیرِاعظم سے ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران پھانسی کی سزا پر عملدرآمد سے متعلق وزارتِ داخلہ کے آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اسلام آباد ایوانِ صدر میں ہونے والی اس ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال سمیت اہم امور زیر غور آئے، ملاقات میں وزیراعظم نے صدر مملکت کو پشاور میں ہونے والی پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کی کانفرنس کے فیصلوں سے متعلق بھی اگاہ کیا۔

ملاقات میں دہشت گردی کے مقدمات میں سزائے موت پانے والے مجرموں کی رحم کی اپیلوں سے متعلق امور بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

دوسری جانب وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں ملک کی امن و امان کی صورت حال اور پھانسی کی سزا پر عملدرآمد سے متعلق وزارت داخلہ کے آئندہ کے لائحہ عمل پرتفصیلی غور کیا گیا۔

ملاقات میں گزشتہ روز پارلیمانی سیاسی جماعتوں کے اجلاس میں بنائی گئی کمیٹی کے امور، کمیٹی میں پارلیمانی جماعتوں کی نمائندگی سے متعلق رابطوں اور اس کمیٹی کو تمام جماعتوں کی جانب سے دیئے گئے مینڈیٹ سے متعلق مشاورت کی گئی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں