بارسلونا: اسپین میں ریاست کاتالونیا کی آزادی کے لیے لاکھوں افراد سرخ اور زرد لباس زیب تن کئے سڑکوں پر نکل آئے اور آزادی کے حق میں مظاہرہ کیا۔
اسپین کے شہر بارسلونا میں لاکھوں افراد نے ریاست کاتالونیا کی اسپین سے علیحدگی کے حق میں مظاہرہ کیا، مظاہرے میں شامل لاکھوں شرکاء نے کاتا لونیا کے پرچم کی مناسبت سے پیلے اور سرخ رنگ کی شرٹس پہن رکھی تھیں۔
مظاہرین نے علیحدگی اور ریفرنڈم کے حق میں زبردست نعرے بازی کی اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ کاتالونیا کے شہریوں کی رائے کا احترام کرتے ہوئے نو نومبر کو ہونے والے ریفرنڈم کو قانونی طور پر تسلیم کیا جائے۔