کرائسٹ چرچ : کرکٹ ورلڈ کپ میچ میں انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو جیتنے کے لیے تین سو چار رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
کرائسٹ چرچ کے ہیگلےاوول گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے انگلینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر تین سو تین رنز بنائے۔
اسکاٹ لینڈ کی 304 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے، کچھ دیر قبل تک اسکاٹ لینڈ نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز اسکور کیے۔
اسکاٹ لینڈ کی پہلی وکٹ اس وقت گری، جب مکلیوڈ 4 رنز بنا کر اینڈریسن کی گیند کا نشانہ بنے۔
اسکاٹ لینڈ کے کوٹزر 71 رنز بنا کر معین علی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، مومسن اور کوٹز نے عمدہ کھیل پیش کیا اور 60 رنز کی پاٹرنر شپ کی۔ تاہم 26 ویں اوور میں مموسن 26 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ ان کو روٹ نے آؤٹ کیا۔
میچن بھی زیادہ دیر وکٹ پر ٹک نہ سکے اور پانچ رنز بنا کر فن کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، اسکاٹ لینڈ کی دوسری وکٹ 47 کے مجموعی اسکور پر گری، کولمین سات رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس سے قبل اوپنر معین علی نے ایک سو ٹھائیس رنز کی شانداراننگز کھیل کراسکاٹ لینڈ کے بولروں کے پسینے چھڑا دیئے، معین علی کی اننگز میں 12 چوکے اور پانچ چھکے شامل ہیں جب کہ ای این بیل نے چون رنز بنا کردوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔
اسکاٹ لینڈ کی جانب سےجوش ڈیوی نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ آئی این وارڈلا، الیسڈیئرایونس، ماجد حق اور رشی بیرنگٹن نے ایک، ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔