اسکردو: چترال کے بعد اسکردو میں بھی بارش اور گلیشیئر پگھلنے سے تباہی مچ گئی، چارافراد جاں بحق اور درجنوں مکان تباہ ہوگئے۔
گلگت بلتستان کی حسین وادی اسکردو میں بارش کےبعد لینڈسلائیڈنگ شروع ہوگئی، برفانی تودے پگھلنے سے سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی، پہاڑوں سے آنے والی آفت نے گھر منگ، شگر، غواڑی، نرغوڑو اور ٹھلے میں کئی بستیاں اجاڑ دیں لوگ بے گھر ہوگئے۔
پہاڑی تودوں کی زد میں آکر چار افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں کا تیز بہاؤ درجنوں پُل اورسڑکیں بہالے گیا، کئی ایکڑ پر کھڑی فصلیں اور باغ بھی اجڑ گئے۔
متاثرہ علاقوں میں وقفے وقفے سے لینڈ سلائیڈنگ جاری ہے، جہاں محصور ہزاروں افراد مدد کے منتظر ہیں۔