منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

اعلیٰ سطحی اجلاس: مدارس میں غیر ملکی طلباء کو داخلے دینے پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کو انسداد دہشت گردی کے قومی لائحہ عمل پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کردی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر کے مدارس میں غیر ملکی طلباء کا داخلہ روک دیا گیا ہے،مدارس کے بارے میں ڈیٹا بیس صوبوں کو فراہم کیا گیا ہے۔نیشنل پولیس بیورو نادرا کے تعاون سے ڈیٹا بیس تیار کررہا ہے۔ساٹھ تنظیموں کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔ فرقہ وارانہ دہشت گردی 294افراد کی شناخت ہوئی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا کو بلاک کرنے کے بارے میں قوانین میں ترمیم کی گئی ہیں۔ تین کروڑ دس لاکھ سے زائد موبائل سمز کی تصدیق ہوچکی ہے، کاغذات نہ رکھنے والے افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

- Advertisement -

نفرت انگیز تقاریر پر اب تک 547مقدمات میں 416 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ نفرت انگیز مواد پر41دکانوں کو سیل کیا گیا۔کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے233انتہا پسندوں کی شناخت ہوئی ہے۔

 اس کے علاوہ صوبوں سے مقدمات کی منتقلی کیلئے جامع عمل اپنایا گیا ہے۔انسداد دہشت گردی فورس میں کے پی کے سے تین ہزار جبکہ سندھ سے 800اہلکار ہوں گے۔ اس کے علاوہ دہشت گردی فورس میں پنجاب سے پانچ ہزار اور بلوچستان سے ایک ہزار اہلکار ہوں گے۔

اب تک 57سیکیورٹی گارڈ کو تربیت دی گئی ہے۔انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پنجاب میں خصوصی پروگرام شروع کیا گیا ہے، صوبوں میں 16344آپریشنز میں2462افراد کو گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسلام آباد اور چاروں صوبوں میں صحافیوں اور میڈیا ہاؤسز کی سیکیورٹی کا آڈٹ مکمل کرلیا گیا ہے، سوشل میڈیا کے بارے میں پندہ دن میں رپورٹ پیش کی جائے گی ۔کراچی آپریشن میں35029مجرموں کو گرفتار کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں