جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

الطاف حسین اور آصف زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے حکومت اور اپوزیشن دونوں کو مذاکرات کا راستہ اختیارکرنا چاہیے۔

سابق صدرآصف زرداری اور ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ میں سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا، آصف زرداری نے سیاسی بحران کے خاتمے میں الطاف حسین کے کردار کو سراہا اور معاملات کو مذاکرات اور افہام وتفہیم سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

دونوں رہنماوٴں نے اتفاق کیا کہ سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے حکومت اور اپوزیشن دونوں کومذاکرات کاراستہ اختیارکرنا چاہیے اور ایسے ہرعمل سے گریز کرنا چاہیے، جس سے ملک میں افراتفری اور انتشار کی صورتحال میں اضافہ ہو ۔

اس موقع پر آصف زرداری نے ہفتہ کو وزیراعظم نواز شریف سے اپنی متوقع ملاقات کے بارے میں بھی آگاہ کیا، دوسری جانب سابق وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے بھی الطاف حسین سے ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی ۔

اہم ترین

مزید خبریں