ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

الطاف حسین سے دشمنی نہیں، تقاریر پر قانونی ریفرنس تیار ہو رہاہے، چوہدری نثار

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم یا الطاف حسین سے کوئی ذاتی عداوت نہیں، اداروں کی حرمت پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے، پاکستان کے مفادات کو نقصان نہیں پہنچنے دینگے۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی نے راولپنڈی میں پولیس دربارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران فاروق کیس لندن میں چل رہا ہے، جس کےکچھ ثبوت پاکستان میں تھے، چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کیس پر شدید تشویش ہے کیونکہ پیسہ دشمن ملک سے آرہا تھا۔

وفاقی وزیرِداخلہ کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی تقاریر ہی ان کیلئے مسائل پیدا کرتی ہیں،  کراچی میں چائنہ کٹنگ کی نیب اورایف آئی اے تحقیقات کرے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے فیصل واڈ کےالطاف حُسین کیخلاف ثبوتوں کو بےکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان بھی الطاف حسین کیخلاف بنڈل کے بنڈل ثبوت لے کر لندن گئے تھے لیکن کچھ نہیں ہوا۔

اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے اے آروائی نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ اپنے چیئرمین کی ہدایت پر لندن پولیس کو ثبوت دیئے، فیصل واڈا کا کہنا تھا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے لوگ نیٹو فوج کو دعوت دے رہے ہیں، الطاف حُسین کے معاملے میں حکومت سے پہلے پی ٹی آئی نتائج دے گی۔

یاد رہے کہ فیصل واڈا نے گزشتہ روز الطاف حسین کیخلاف ثبوت لندن پولیس کو دیئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں