لندن: متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے جمرود میں سکیورٹی فورسز پر حملے کے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ایم کیو ایم کے قائد نے کہا ہے کہ پاک افواج جس بہادری سے شمالی وزیر ستان میں شدت پسندوں کو ناکام بنا رہی ہے، اس پر پوری قوم اور ایم کیوایم افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔
الطاف حسین نے جمرود میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونیوالے تمام سیکورٹی ا ہلکاروں کے سوگوار اہل خانہ سے دلی تعزیت وہمدردی اظہار کر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی، انہوں نے شہید ہونے والے اہلکاروں کی مغفرت کے لئے دعا کی۔