اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں عدلیہ سے ریٹرننگ افسران نہ لینے کا فیصلہ کیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اجلاس قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی صدارت میں ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ عام انتخابات بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرانے کیلئے قانون سازی ضروری ہے ساتھ ساتھ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ عام انتخابات میں ریٹرنگ افسران عدلیہ کے بجائے بیو رو کریسی سے لئے جائیں گے ۔
عدلیہ کے بجا ئے بیورو کریسی سے ریٹرنگ افسران لئے جا نے کا فیصلہ گذشتہ عام انتخا بات میں آر اوز پر شدید تنقید کے بعد کیا گیا ہے، جبکہ ماضی میں بھی بیو روکریسی عام انتخا بات میں کلیدی کردار ادا کرتی رہی ہے اور ان پر بھی دھا ندلی کے الزاما ت عائد کیئے جاتے رہے ۔