جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

امریکا میں مرسڈیز بینز فیشن شو کی رنگینیاں

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : امریکا میں مرسڈیز بینز فیشن شو کی رنگینیاں جاری ہیں، امریکی ڈیزائنرز کی کلیکشن نے دھوم مچا دی۔

،نیویارک میں خوبصورت ماڈلز سے سجا مرسڈیز بینز فیشن ویک تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے، فٹ بال میدان کی حسیناؤں کی آمد نے فیشن شو میں چار چاند لگا دیئے، نیویارک میں جاری مرسڈیز بینز فیشن ویک میں امریکی ڈیزائنر ٹامی ہلفگر نے تیس سال مکمل ہونے پر دوہزار پندرہ کی فال کلیکشن پیش کی ۔

- Advertisement -

جسے فٹ بال گیم سے متاثر ہوکر بنایا گیا، ماڈلز کی سج دھج نے ایونٹ کی رونقیں بڑھا دیں۔

ٹامی کے لباسوں میں رنگوں کی بہار اور خوبصورت امتزاج تھا، ٹامی کا کہنا تھا ملبوسات کو ستر کی دہائی کا رنگ دیا گیا۔

اس سے قبل پہلے روز معروف ڈیزائنر تادشی سوجی کے ملبوسات کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا، شو کی تھیم بیوٹی آف فلائیٹ رکھی گئی، موسم سرما کے ملبوسات کو شرکاء کی بھرپور پذیرائی ملی، ماڈلز نے جب ایمبرائیڈی اور پرندوں کے پروں سے بنے ملبوسات میں ریمپ پر واک کی تو شرکا داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔

فیشن ویک میں اس بار سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مقبول ہونے والی ماڈلز کا انتخاب کیا گیا ہے، فیشن ویک کی رنگینیاں انیس فروری تک جاری رہیں گی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں