ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

امریکا نے کئی ممالک کی سلامتی خطرے میں ڈال دی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا نے اپنی سلامتی کیلئے دنیا کے بیشتر ممالک کی سلامتی خطرے میں ڈال دی، امریکا انٹرنیٹ کے بغیر دنیا کے اہم ممالک کا کمپیوٹر ڈیٹا چرانے لگا۔

روسی سائبر سیکیورٹی کے ایک ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی کمپیوٹر انجیئنرز نے ایسا سافٹ ویئر تیار کیا ہے، جس سے امریکا انٹرنیٹ کے بغیر ہی دنیا میں کہیں بھی موجود کمپیوٹر کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرچکا ہے، جن ممالک کا سب سے زیادہ ڈیٹاچرایا گیا ہے،  اُن میں پاکستان، چین، افغانستان، ایران اور روس شامل ہیں۔

اس سافٹ وئیر کی ایک اور بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ دوسروں کے کمپیوٹر تک نہ صرف رسائی حاصل کرے گا بلکہ اسے ظاہر بھی نہیں ہونے دے گا۔

- Advertisement -

روسی سیکورٹی سافٹ وئیر بنانے والی کمپنی کیسپرسکی کی ٹیم کا کہنا ہے کہ اس سافٹ وئیر سے اب تک 30 ممالک کے لوگوں کے کمپیوٹر متاثر ہوئے ہیں۔

کمپنی کے مطابق اس سافٹ ویئر کے ذریعے ان ممالک میں موجود بینک، فوجی ادارے، ٹیلی کیمونیکیشن کمپنیز، انرجی کی کمپنیاں، ایٹمی تحقیق کے ادارے، میڈیا اور اسلامی تنظیموں کی نگرانی کی جارہی ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ سافٹ ویئر اتنا جدید ہے کہ ہارڈ ویئر کمپنیوں کو بھی اس کے استعمال کی خبر نہیں ہوتی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں