کراچی : تارہ ترین اعداد و شمار کے مطابق سال 2013-14 میں تقریبا 11000 پاکستانی طلبہ امریکہ میں تعلیم حاصل کررہے ہیں ،جبکہ یہ اعداد 2012-13 کے بہ نسبت 3.4 فیصد زیادہ ہے۔
اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ یو ایس ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی شاندار تعلیمی خدمات کی بدولت دونوں مما لک کی عوام کے مابین تعلقات میں بہتری آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دِی یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاوٴنڈیشن پاکستان نے تعلیم کی غرض سے امریکہ جانے والے طالب علموں کے لئے تعارفی اجلاس منعقد کیا۔
جس میں اس سال کراچی سے 40طالب علم گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ تعلیم حاصل کرنے کے لئے امریکہ جائیں گے، اس سے قبل یہ تعارفی اجلاس اسلام آباد اور لاہور میں بھی منعقد کیا گیا جہاں سے 180 طلبہ سیلف فنڈڈ اور اسکالر شپ کے ذریعے اس سال امریکہ جائیں گے۔
یو ایس ایجوکیشن فاؤنڈیشن پاکستان کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ریٹا اختر نے کہا کہ امریکہ قابل اور محنتی پاکستانی طلباء کو ہر طرح کی مدد فراہم کر نے کے لیے تیار ہے۔ پاکستانی طلباء امریکہ کے متنوع اور انفرادیت پسند ماحول میں اچھا اضافہ ثابت ہو نگے۔
پاکستان میں ’دِی یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاوٴنڈیشن‘ ایک ایسا ادارہ ہے جو پاکستانی طلباٴ کو امریکہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے حوالے سے مدد اور مواقع فراہم کر رہا ہے۔
امریکی کلچرل اتاشی ان کا کہنا تھا کہ یو ایس ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے 5 ہزار سے زائد پاکستانی طلباء سکالر شپس اور تعلیمی مشاور ت کی صورت میں مستفید ہو چکے ہیں ۔ امریکہ میں اس وقت پاکستانی طلباء کی تعداد 11 ہزار تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال سے 3.4 فیصد زیادہ ہے۔ تقریب کا مقصد 80 سے زائد طلباء کو روانگی سے قبل امریکی معاشرے، ثقافت ، تعلیمی ماحول اور دیگر قوانین سے متعلق آگاہ کر نا تھا۔