اسلام آباد : امریکہ نے پاکستان میں کسی بھی غیرآئینی اقدام کی مخالفت کردی ہے، امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں۔
پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان میں آئین کیخلاف کسی بھی اقدام کی حمایت نہیں کرے گا، امریکہ پُر تشدد احتجاج کیخلاف ہے، موجودہ سیاسی صورتحال پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے ۔
اُن کا کہنا تھا کہ امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر راغب کریں گے، رچرڈ اولسن کا کہنا ہے کہ مشکلات کے باوجود پاکستان میں سرمایہ کاری کے موقع موجود ہیں، پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں، آپریشن ضربِ عضب دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے موثر اقدام ہے۔