جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

امریکی تھنک ٹینک نے ضربِ عضب آپریشن کو کامیاب کاروائی قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی تھنک ٹینک کے زیرِ اہتمام ہونے والے ایک مباحثے میں ضرب عضب آپریشن کو دہشت گردوں کیخلاف ایک کامیاب کاروائی قرار دے دیا گیا ہے، مباحثے میں واشنگٹن میں پاکستانی ملٹری اتا شی برگیڈئر سرفراز سمیت امریکی فارن سروس کے اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔

ولسن سینٹر میں پاکستان میں دہشت گردی کے حوالے سے مباحثے میں شرکاء نے پاک فوج کی دہشت گردوں کیخلاف حالیہ کاروائیوں کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا، شرکاء کا اتفاق تھا کہ ضرب عضب آپریشن کے بعد سے پاکستان میں مجموعی طور پر امن بحال ہوا ہے تاہم فرقہ وارانہ کاروائیوں اور شدت پسند سوچ کو ختم کرنے کیلئے اب بھی کئی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

مائیکل کوگ مین ولسن سینٹر مباحثے میں سوال اٹھایا گیا کہ کیا صرف طالبان کیخلاف آپریشن ہی ملک میں امن و امان کا ضامن ہے یا پھر فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے والے عناصر اور دیگر مذاہب کے لوگوں کا قتل عام کرنے والوں کا محاصرہ کرنا بھی ضروری ہے۔

- Advertisement -

زاہد حسین تجزیہ کار اس موقع پر امریکی فارن سروس کے سابق اہلکاروں اور امریکہ میں اعلی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات نے بھی پاکستان میں دہشت گردی کے حوالے سے کئی سوالات اٹھائے، جن میں میڈیا کی آزادی اور صحافیوں کو بے دردی سے قتل کئے جانے کے واقعات کو بھی موضوع بحث بنایا گیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں