افغانستان: امریکی جنرل جان کیمبل نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں پاک افغان سرحد کی صورتحال اور آپریشن ضرب عضب پر بات چیت کی گئی، ترجمان کے مطابق آرمی چیف اور امریکی جنرل کی مری پیس پروسیس کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مری پیس پروسیس کے حوالے سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا اور افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کیلئے پاکستانی کردار کی بھی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی فوج کے کمانڈر نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کی تعریف کی، ان کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے خطے میں امن اور استحکام آئے گا، انہوں نے فورسز کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔