واشنگٹن: سابق امریکی صدر ابراھم لنکن کے قتل کی ایک سو پچاسویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ان کے زیراستعمال اشیاء کی نمائش جاری ہے۔
ابراہم لنکن کو اٹھارہ سو پینٹس میں فورڈ تھیٹر میں قتل کردیا گیا تھا،ان کے قتل کے ایک سو پچاس سال مکمل ہونے پر واشنگٹن سمیت دیگرریاستوں میں انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مختلف تقریبات جاری ہیں ۔
- Advertisement -
فورڈ تھیٹر میں ابراہم لنکن کے زیرِاستعمال اشیاء کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا اور اس پستول کو خصوصی طور پر رکھا گیا، جس سے لنکن کو قتل کیا گیا تھا۔
نمائش میں لنکن کے ہم شکل عوام کے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں اور لوگ ان کے ساتھ سیلفی بناکر خوشی کا اظہار کررہے ہیں ۔