واشنگٹن : امریکی صدربارک اوباما افریقی ممالک کےدورے پر روانہ ہوگئے، بارک اوباما دورے کے دوران کینیا اور ایتھوپیا جائیں گے، اوباما ایتھوپیا کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی صدر ہوں گے۔
نیروبی میں وہ گلوبل انٹر یپرینیور شپ سمٹ اجلاس میں شرکت کریں گے، روانگی سے قبل وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک ضیافت کے دوران افریقہ کے ساتھ تجارت کے بارے میں بات کی، جس کا مقصد افریقہ کی ترقی اور مواقع سے متعلق قانون سازی پر دستخط کی خوشی منانا تھا۔
انھوں نے کہا کہ افریقہ کو لاحق چیلنجوں کے باوجود افریقہ ترقی کی جانب قدم بڑھانے والا خطہ ہے، جہاں دنیا کے تیزی سے فروغ پاتی منڈیاں موجود ہیں۔