واشنگٹن: امریکی صدر باراک اوباما نے افغانستان میں امریکی فوجیوں کےقیام میں توسیع کا اعلان کردیا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نو ہزار آٹھ سو امریکی فوجی افغانستان میں رہیں گے، جلال آباد اور قندھارمیں امریکی بیسزپر پانچ ہزار پانچ سو فوجی قیام کرینگے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف سے افغانستان کی صورتحال پر بات ہوگی اور پاکستان کی طرف سےبھی دہشتگردوں پردباؤبڑھا ہے۔
- Advertisement -
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان کیخلاف کارروائی افغان فوج کررہی ہے ، افغان فورسز کی تربیت اور کارروائیوں میں تعاون کررہے ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھاکہ اتحادیوں کےتعاون سےافغان فورسز نے طالبان سےعلاقےواپس لئے،انھوں نے کہا کہ افغان فوجیوں کوالقاعدہ کیخلاف کارروائی کی بھی تربیت دی ہے۔