راولپنڈی: امریکی فوج کے سربراہ جنرل جان کیمبل نے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی اس ملاقات میں خطے بالخصوص افغانستان کی سیکورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
جنرل جان کیمبل نے آپریشن ضرب عضب کے نتائج کو سراہا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آسٹریلین وزیر خارجہ جولی بشپ سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی سمیت دفاعی تعاون کے امور پر گفتگو کی گئی۔
افواج پاکستان کے سربراہ سے ملاقات کے موقع پر آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بشپ نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں کامیابیاں قابل قدر ہیں جولی بشپ کا کہنا تھا کہ علاقائی استحکام کے لیے پاکستانی سیکیورٹی اداروں کا کردار قابل قدر ہے ۔