ساؤتھ ہیمٹن : انگلینڈ نے بھارت کو تیسرے ٹیسٹ میں دو سو چھیاسٹھ رنز سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی، انگلش اسپنر معین علی نے میچ میں آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔
ساؤتھ ہیمٹن میں انگلینڈ نے بھارت سے دوسرے ٹیسٹ کی شکست کا بدلہ لے لیا، کھیل کے آخری روز بھارت نے دوسری نامکمل اننگز ایک سو بارہ رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی اور ایک کے بعد ایک بھارت کی وکٹیں گرتی رہیں۔
آف اسپنر معین علی نے بھارتی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کردیا، مہمان ٹیم دوسری اننگز میں صرف ایک سو اٹھتر رنز پر ڈھیر ہوگئی، معین علی نے میچ میں آٹھ وکٹیں حاصل کیں، سیریز کا چوتھا ٹیسٹ سات اگست سے مانچسٹر میں ہوگا۔