ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

اورنگی میں کارکنوں کا قتل،الطاف حسین کی شدید مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کےعلاقے اورنگی ٹائون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے،دونوں افراد کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے،الطاف حسین نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

کراچی میں اورنگی ٹاون میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے،ان میں سے ایک کی شناخت ایم کیو ایم کے کارکن جبکہ دوسرے کی ہمدرد کے طور پر کی گئی ہے،ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے واقعے کی شدید مذمت اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے کارکنان کے قتل پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کارکنان کے قتل پر بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے،اورنگی ٹاؤن میں کارکنان کے قتل اور دہشتگردی کے واقعات حکومت سندھ پر سوالیہ نشان ہیں،تسلسل سے ہونے والے واقعات کے باوجود اب تک کسی قاتل کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ قاتلوں کی عدم گرفتاری ایک بہت بڑاسوالیہ نشا ن ہے،دوسری طرف ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے قتل کی شدید مذمت کر تے ہو ئے کہا کہ اورنگی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایم کیو ایم کے کارکن اور ہمدرد کا قتل سفاکیت اور بربریت ہے،گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دہشتگردوں نے ایم کیو ایم کے پانچ کارکنان کو شہید کیا ہے،کارکنوں کے قتل کے باوجود حکومت بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں