دبئی: آئی سی سی اجلاس میں بھی پاک بھارت سیریز پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی، بی سی سی آئی نے پاکستان سے سیریز پر کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔
پاک بھار ت سیریز کے لئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور بھارتی بورڈ کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر کی دبئی میں ہونے والی ابتدائی ملاقات میں کوئی بریک تھرو نہ ہوسکا، آئی سی سی اجلاس منگل تک جاری رہے گا،دونوں آفیشلز کے درمیان ایک اور ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت سیریز پر حامی بھرنے کو تیار نہیں، بی سی سی آئی نے موقف اپنایا ہے کہ بھارتی بورڈ آپس کے مسائل میں گھرا ہوا ہے، کرکٹ پر بات نہیں کرسکتے۔
بھارت پاکستان کو دو طرفہ کے بجائے ٹرائی سیریز کھیلنے کی پیشکش کرسکتا ہے، ذرائع کے مطابق سہ فریقی سیریز ہوئی تو تیسری ٹیم بنگلہ دیش ہوگی۔