لاہور: زمبابوے کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان سے متعلق آئی سی سی کو مطلع کردیا، آئی سی سی نے پاک زمبابوے سیریز کیلئے امپائرز بھیجنے سے انکار کردیا۔
ہماری ٹیم پاکستان جارہی ہے، قوانین کے مطابق زمبابوے کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو دورہ پاکستان کے حوالے سے مطلع کردیا،جس کے بعد آئی سی سی نے سیریز کیلئے میچ آفشیلز بھیجنے سے انکار کردیا۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ امپائرز نہ بھیجنے کا فیصلہ سیکورٹی ماہرین کی رپورٹ کےبعد کیا، پاکستان سیریز میں اپنے امپائرز تعینات کرسکتا ہے۔
زمبابوے کی تصدیق کے باوجود دورے کے حوالے سے زمبابوے سمیت پاکستان میں بھی بدستور بے یقینی ہے،ذرائع کے مطابق پاکستان روانگی کیلئے زمبابوے کرکٹ ٹیم کو ائیرپورٹ پر روکا جاسکتا ہے۔