ہمبنٹوٹا: سری لنکا کی پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے،اظہر علی سیریز کا اختتام جیت پر کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
ایک ٹرافی جیت لی دوسری کی جانب پیشقدمی، چیمپئینز ٹرافی کی جگہ کو مضبوط کرنے کے لئے پانچواں ون ڈے بھی جیتنالازمی ہے ناکامی سیریز پر اثر انداز نہیں ہوگی۔
قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی سری لنکن تابوت میں آخری کیل ٹھوکنے کیلئے پرعزم ہیں،آخری میچ کے لئے فائنل الیون میں کوئی چھیڑچھاڑنہیں کی گئی۔
شاہین پانچواں میچ بھی جیت کر آئی سی سی رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن مزید مستحکم کرلیں گے، ادھر سری لنکن ٹیم میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
کپتان اینجلو میتھیوز کا کہنا ہے کہ سیریز تو ہارگئے لیکن آخری ون جیتنے کی پوری کوشش کریں گے،ہمبنٹوٹا میں میزبان ٹیم کے لیے یہ میچ بقا کی جنگ کےمترادف ہے۔
سری لنکا اننگز
پاکستان کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے ، 10اوورز کے اختتام پر بغیر کسی کھلاڑی کے نقصان پر سری لنکا کا کُل اسکور 64 ہوگیا۔
پاکستان کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے ، 20اوورز کے اختتام پر بغیر کسی کھلاڑی کے نقصان پر سری لنکا کا کُل اسکور 126 ہوگیا۔
پاکستان کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے ، 25 اوورز کے اختتام پر بغیر کسی کھلاڑی کے نقصان پر سری لنکا کا کُل اسکور 163ہوگیا۔
سری لنکا کے اوپنر دلشاند 63 رنز بنا کر رن آوٹ ہوگئے۔
پاکستان کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے ، 26 اوورز کے اختتام پرایک کھلاڑی کے نقصان پر سری لنکا کا کُل اسکور 165ہوگیا۔
پاکستان کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے ، 30 اوورز کے اختتام پرایک کھلاڑی کے نقصان پر سری لنکا کا کُل اسکور 188ہوگیا۔
میچ کے پینتالیسویں اوور میں سری لنکا کے چار کھلاڑی آؤٹ اوراسکور 304رنز ہے
میچ کے اختتتام پر سری لنکا نے مقررہ پچاس اوورز میں 368 رنز بنائے اور اس کے صرف چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
کوشل پریرا 116 رنزناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے، اور دلشان نے 62 رنز اسکور کئے اس طرح سری لنکا نے پاکستان کوجیت کیلئے 369 رنز کا ہدف دیا ہے۔
پاکستان اننگز
پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے 368 رنز کے جواب میں شاہینوں کی بیٹنگ جا ری ہے، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس وقت دسویں اووور کا کھیل جاری ہے اور پاکستان کا مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 51 رنز ہے۔
آخری ون ڈے کے بیسویں اوور میں پاکستان کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے اور اس وقت پاکستان کا مجموعی اسکور 116 رنز تین کھلاڑی آؤٹ ہے۔ جبکہ سری لنکن کھلاڑیوں نے اپنی اننگ کے آخری دس اوورز میں 119 رنز اسکور کئے تھے۔
میچ کے تینتیسویں اوور میں پاکستان کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوگئے، اور اسکور صرف190 رنز ہے۔
میچ کے اڑتیسویں اووور میں سری لنکا نے پاکستان کی پوری ٹیم کو203 رنز پر آؤٹ کلاس کردیا۔
سری لنکا نے پاکستان کو 166 رنز سے شکست دیدی